Friday, 15 February 2013

Our Faith About Sahaabah...

Posted by Unknown on 17:28 with No comments
صحا بۂ کرام کے متعلق ہمارا عقیدہ 
تمام صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم آقائے دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے جاں نثار اور سچے غلام ہیں۔ ان کا جب ذکر کیا جائے تو خیر ہی کے ساتھ ہونا فرض ہے۔ تمام صحابہ کرام جنتی ہیں۔ وہ جہنم کی بھنک نہ سنیں گے۔ اور ہمیشہ اپنی من مانتی مرادوں میں رہیں گے۔ قیامت کی سب سے بڑی گھبراہٹ انھیں غمگین نہ کرے گی۔ فرشتے ان کا استقبال کریں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر صحابی کی یہ شان قرآن عظیم ارشاد فرماتا ہے۔ تو صحابہ کرام میں سے کسی کی کسی بات پر گرفت اللہ و رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہے اور کوئی ولی کتنے ہی بڑے مرتبہ کا ہو کسی صحابی کے رتبہ کو نہیں پہنچتا۔ ان میں سے کسی کی شان میں گستاخی یا کسی کے ساتھ بد عقیدگی، گمراہی ہے اور ایسا شخص جہنم کا مستحق ہے۔

0 comments:

Post a Comment