Friday, 15 February 2013

قیامت کے روز اس امتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شناخت 
میدان حشر سے جس وقت پل صراط پر جائیں گے اندھیرا ہوگا۔ تب اپنے ایمان اور اعمال صالحہ کی روشنی ساتھ دے گی اور ایمان و اطاعت کا نور اسی درجہ کا ہوگا جس درجہ کا ایمان و عمل ہوگا۔ یہی نور جنت کی طرف ان کی رہنمائی کرے گا اور اس امت کی روشنی اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل دوسری امتوں کی روشنی سے زیادہ صاف اور تیز ہوگی۔ خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن میری امت اس حالت میں بلائی جائے گی کہ منہ اور ہاتھ پاؤں آثارِ وضو سے چمکتے ہوں گے تو جس سے ہو سکے چمک زیادہ کرے۔

0 comments:

Post a Comment