Friday, 15 February 2013

دخولِ جنت و دوزخ کے بعد کیا ہوگا؟ 
جب سب جنتی جنت میں داخل ہو لیں گے اور جہنم میں صرف وہی لوگ رہ جائیں گے جن کو ہمیشہ کے لیے اس میں رہنا ہے اور اس وقت جنت دوزخ کے درمیان موت کو مینڈھے کی طرح لاکھڑا کریںگے۔
 پھر منادی جنت والوں کو پکارے گا، وہ ڈرتے ہوئے جھانکیں گے کہ کہیں گے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہاں سے نکلنے کا حکم ہو۔
 پھر جہنمیوں کو پکارے گا وہ خوش ہوتے ہوئے جھانکیں گے کہ شاید اس مصیبت سے رہائی ہو جائے، پھر ان سب سے پوچھے گا کہ اسے پہچانتے ہو؟
سب کہیں گے ہاں! یہ موت ہے ، وہ ذبح کر دی جائے گی اور فرمایا جائے گا کہ اے اہل جنت ہمیشگی ہے اب مرنا نہیں،۔
  اور اے اہل نار!ہمیشگی ہے اب موت نہیں،۔
  اس وقت اہل جنت کے فرح و سرور کی انتہا نہ ہوگی۔ ان کے لیے خوشی پر خوشی ہے، اسی طرح دوزخیوں کے رنج و غم کی انتہا نہ ہوگی، ان کے لیے غم بالائے غم ہے۔
( نسال اللہ العفو و العافیۃ فی ا لدین وا لد نیا والاٰخرۃ )

0 comments:

Post a Comment