Monday, 4 February 2013

Students Protested...

Posted by Unknown on 02:15 with No comments

پشاور میں ا سکالرشپ ٹیسٹ منسوخ ہونے پر طلباء کا احتجاج اور توڑ پھوڑ

 پشاور…پشاور میں نجی ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے منعقدہونے والے سکالرشپ ٹیسٹ منسوخ ہونے پر طلباء نے پر شدید احتجاج کیا۔ مشتعل طلبا نے سینٹر میں توڑ پھوڑ کی اور اسکول کے شیشے اور کرسیاں توڑ دی ،پولیس نے لاٹھی چارج کر کے طلباء کو منتشر کردیا۔ایک نجی ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے فاٹا اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں سے آئے طلبا کا سکالرشپ ٹیسٹ گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر ایک پشاور میں ہونا تھا جو بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے تقریبا 5 ہزار طلباء کو ٹیسٹ منسوخ ہونے کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔ جس پر طلباء نے اسکول میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ انھوں نے اسکالر شپ ٹیسٹ میں شرکت کے لئے پیسے دیئے تھے لیکن ان کو کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں دی گئی۔پولیس نے لاٹھی چارج کرکے مشتعل طلباء کو منتشر کردیا۔

0 comments:

Post a Comment