Friday, 15 February 2013

Meaning Of Khaleefah...

Posted by Unknown on 17:45 with No comments
خلیفہ کا مطلب 
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا قائم مقام جو مسلمانوں کے تمام دینی اور دنیاوی کاموں کو شریعت مطہرہ کے موافق انجام دے اور جائز کام میں اس کی فرمانبرداری مسلمانوں پر فرض ہو اسے خلیفہ رسول کہا جاتا ہے۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے پہلا خلیفہ 
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تمام مسلمانوں کے اتفاق سے خلیفہ برحق حضرت سیدنا ابو بکر صدیق ہوئے۔ اسی لیے یہ خلیفہ اول کہلاتے ہیں۔
  ان کے بعد حضرت سیدناعمر فاروق اعظم دوسرے خلیفہ ہوئے۔
  ان کی شہادت کے بعد حضرت عثمان غنی تیسرے خلیفہ ہوئے۔
  ان کے بعد حضرت مولا علی مشکل کشا چوتھے خلیفہ ہوئے۔ پھر چھ مہینے کے لیے حضرت امام حسن خلیفہ ہوئے۔
 ان حضرات کو خلفاء راشدین اوران کی خلافت کو خلافت راشدہ کہتے ہیں کہ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی نیابت (قائم مقامی) کا پورا حق ادا فرمایا۔ رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین

0 comments:

Post a Comment