Thursday, 7 February 2013

Mix fritters.... مکس پکوڑے

Posted by Unknown on 19:17 with No comments
اجزاء:

بیسن ایک کلو
ہری پیاز تین چوتھائی پیالی
ہری مرچ آدھا کپ
لال مرچ دو چائے کے چمچ (کٹی ہوئی)
ثابت دھنیا پانچ چائے کے چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
پیاز آدھا کلو
ہرا دھنیا ایک گٹھی
آلو آدھا کپ
زیرہ دو چائے کے چمچ (کٹا ہوا)
تیل فرائی کرنے کے لیے
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
پانی حسبِ ضرورت

ترکیب:

تمام سبزیاں کاٹ لیں۔

بیسن میں پانی ملا کر گاڑھا پیسٹ تیار کر لیں۔

اس میں تمام سبزیاں، ہرا دھنیا، ہری مرچ، لال مرچ، نمک، زیرہ، ثابت دھنیا، گرم مصالحہ پاؤڈر، ادرک اور لہسن پیسٹ مکس کرلیں۔ اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں۔

بیسن ڈال کر پکوڑوں کی طرح تل لیں۔

براؤن ہو جائیں تو کڑاہی سے نکال لیں۔

کیچپ یا چٹنی کے ساتھ گرما گرم سرو کریں۔

0 comments:

Post a Comment