Tuesday, 5 February 2013

     روزہ‘ نماز اور صدقہ خیرات سے افضل درجہ والی چیز

حضرت ابودرداءرضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
کیا میں تم کو روزہ‘ نماز اور صدقہ خیرات سے افضل درجہ والی چیز نہ بتائوں؟
صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا: ضرور ارشاد فرمائیے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: باہمی اتفاق سب سے افضل ہے کیونکہ آپس کی نااتفاقی (دین کو) مونڈنے والی ہے یعنی جیسے استرے سے سر کے بال ایک دم صاف ہوجاتے ہیں ایسے ہی آپس کی لڑائی سے دین ختم ہوجاتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment