بالائی علاقوں میں مزید بارش اور برف باری کا امکان۔۔۔
اسلام آباد…
اسلام آباد…
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارش اور برف باری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات نے پشاور ،بنوں ، کوہاٹ ، راول پنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔اگلے چوبیس گھنٹوں میں خیبر پختونخوا، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب،کوئٹہ ، ڑوب ، قلات ،سبی ، بہاولپور، ڈی جی خان کشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔مالاکنڈ، ہزارہ، مری، گلیات ، کشمیر، گلگت بلتستان میں برف باری کی توقع ہے۔ اس دوران خیبر پختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ پاراچنار منفی 5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا۔استور میں کم از کم درجہ حرارت منفی 3 ، میرکھانی ، اسکردو منفی 1 ، پشاور ں 10 ، لاہور اور اسلام آباد 9 ، جب کہ کراچی میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
0 comments:
Post a Comment