ایم کیو ایم بھی الائنس کی خواہش مندہے، 13 مارچ کو حتمی فیصلہ ہوگا: طاہرالقادری۔لاہور…
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بھی الائنس کی خواہش مندہے، 13 مارچ کو حتمی فیصلہ کرینگے۔ طاہر القادری نے کینیڈا روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے مطالبات منظور کر لیے ہیں، ہمارے مطالبات کی منظور ی پر حکومت اور اپوزیشن دونوں خفاہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل چیک اپ کیلئے کینیڈاجارہا ہوں، 11مارچ کوواپسی ہوگی، فیڈرل کونسل کے اجلاس میں عام انتخابات میں حصہ لینے یانہ لینے کافیصلہ کرینگے اور اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کرینگے کہ کس کیساتھ انتخابی اتحادکرناہے۔ طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی طرح مجھے بھی آیندہ عام انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے۔
0 comments:
Post a Comment