موٹاپا رشتوں میں رکاوٹ کے بعد نوکری کے حصول میں بھی حائل
لندن
…
خواتین میں موٹاپا رشتوں کے حصول میں رکارٹ کا باعث تو بنتا چلا آیا ہے
تاہم برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 133کلو وزنی خاتون نوکری حاصل کرنے کیلئے
بے شمار درخواستیں دینے کے بعد بھی بے روزگار ہے۔ Sam Brattleنامی25سالہ بے
روزگار خاتون2008سے نوکری کی تلاش میں مصروف ہے اورسینکڑوں دفاتر کے دَر
کھٹکھٹاتے ہوئے 850درخواستیں دے چکی ہے جبکہ انہیں 50بار انٹرویو کیلئے بھی
بلایا گیا تاہم موٹاپے کو بنیاد بناتے ہوئے انہیں نوکری کیلئے نا اہل قرار
دے دیا گیا۔واضح رہے کہ لندن میں اپنے والدین کے ساتھ رہنے والی
Samکو71پاؤنڈ فی ہفتہ بے روزگاری الاؤنس ملتا ہے جو ان کیلئے ناکافی ہے ۔

0 comments:
Post a Comment