سینکڑوں فٹ کی بلندی پر بندھی رسی پر خطرناک کرتب
شنگھائی…این
جی ٹی…
مہینہ بھر جاری رہنے والی چینی نیو اےئر(قمری سال)کا جشن بلا آخر
اختتام پذیر ہوا جسکے آخری روز چینی مہم جوؤں نے کئی فٹ کی بلندی پر اپنے
کرتب دکھا کر دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔لالٹین فیسٹیول کے آغاز کیساتھ ہی
ختم ہوتے نیو اےئر جشن کے موقع پر مہم جو چینی مرد و خواتین نے سینکڑوں فٹ
کی بلندی پر بندھی رسی پر خطرناک کرتب پیش کیے۔اس موقع پر جہاں جانباز چینی
شخص اپنی سر دھڑ کی بازی لگاتا چند انچ موٹی رسی پر توازن برقرار رکھ کر
چلتا نظر آیا تو وہیں دوسرا بہادری میں اُس سے بھی ایک قدم آگے نکل کر رسی
پر اُلٹی سائیکل چلاتادکھائی دیا جس نے دیکھنے والوں کی سانسیں تھمادیں۔

0 comments:
Post a Comment