نمازی کے آگے سے گزرنے اور سترے کے مسائل
١٦. بلا عذر رکوع میں گھٹنوں پر اور سجدے میں زمین پر ہاتھ نہ رکھنا یا نماز میں اور جس جس موقع پر جہاں جہاں ہاتھ رکھنا سنت ہے وہاں نہ رکھنا
١٧. تکبیر تحریمہ و رکوع کے وقت سر کو نیچے جھکانا یا اونچا کرنا
١٨. تکبیر تحریمہ کے وقت دونوں ہاتھ کانوں سے اوپر اٹھانا یا کندہوں سے نیچے تک اٹھانا
١٩. رکوع و سجود میں سنت کے خلاف کرنا مثلاً سجدے میں دونوں رانوں کو پیٹ سے الگ نہ رکھنا وغیرہ
٢٠. اقامت کے وقت امام کے آنے سے پہلے صفوں کا کھڑا ہونا
٢١. امام کا نماز میں اس قدر جلدی کرنا کہ مقتدی رکوع و سجود وغیرہ میں مسنونہ اذکار کو پورا نہ کر سکے
٢٢. مقتدی کا امام کے پیچھے قرآت کرنا
٢٣. نماز میں بلاضرورت مکھیوں یا مچھروں کا ہٹانا اگر ضرورت کے وقت عمل قلیل کے ساتھ ہو تو مکروہ نہیں
٢٤. نماز میں بلا ضرورت عمل قلیل بھی مکروہ ہے
٢٥. گلے میں ترکش یا کمان ڈال کر نماز پڑھنا مکروہ نہیں لیکن اگر اس کی حرکت سے نماز میں خلل آتا ہو تو مکروہ ہے
٢٦. نماز میں کسی خوشبودار چیز کا سونگھنا
٢٧. سجدے وغیرہ میں اپنے ہاتھ پائوں کی انگلیاں قبلے کی طرف نہ رکھنا
٢٨. پرائے کھیت میں جس میں فصل کاشت کی ہوئی ہو یا ہل چلایا ہوا ہو بلا اجازت نماز پڑھنا مکروہ ہے
٢٩. کفار کے عبادت خانوں میں نماز پڑھنا
٠٣. عام راستہ، کوڑا ڈالنے کی جگہ مذبح ، قبرستان، غسل خانہ، حمام ، نالہ مویشی خانہ خصوصاً اونٹ باندھنے کی جگہ ، اصطبل ، پاخانہ کی چھت ان سب مواضع میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
٣١. ایسی چیز کے سامنے نماز پڑھنا مکروہ ہے جو دل کو مشغول رکھے مثلاً زینت و لہو و لعب وغیرہ
٣٢. نماز میں جوں یا مچھر کو پکڑنا جب کہ تکلیف نہ پہچائے مکروہ ہے اور تکلیف پہچاتے ہوں تو پکڑ کر مار ڈالنے میں مضائقہ و کراہت نہیں جبکہ مسجد کے اندر ہو اور عمل کثیر نہ کرنا پڑے، مسجد کے باہر ہو تو بھی مارنے میں مضائقہ نہیں لیکن دفن کرنا اولیٰ ہو اور مسجد کے باہر جوں کو پکڑ کر زندہ چھوڑ دینا بھی مکروہ ہے، مچھر کو زندہ چھوڑ دینے میں کراہت نہیں
٣٣. فرض نمازوں میں قضداً الٹا پڑھنا یعنی ترتیب کے خلاف قرآن مجید پڑھنا اگر بھول کر خلاف ترتیب ہو جائے تو مکروہ نہیں اب اسی کو پورا کر لے اب اس کو چھوڑ کر ترتیب صحیح کر کے پڑھنا مکروہ ہے، نفل نماز میں قضداً بھی خلاف ترتیب پڑھنا مکروہ نہیں ہو
٣٤. سجدے یا رکوع میں بلا ضرورت تین تسبیح سے کم کہنا مکروہِ تنزیہی ہے اگر ضرورتاً ہو تو مکروہ نہیں
٣٥. قالین اور بچھونوں پر نماز پڑھنا مکروہ نہیں، جب کہ پیشانی قرار پکڑ لے اور اگر اتنے نرم ہوں کہ پیشانی قرار نہ پکڑے تو نماز جائز نہ ہو گی ٣٦. نماز کے لئے دوڑ کر چلنا
٣٧. سجدے کی جگہ قدموں کی جگہ سے ایک بالشت سے زیادہ اونچی ہو تو نماز درست نہیں، ایک بالشت یا اس سے کم ہو تو نماز درست ہے لیکن بلا ضرورت ایسا کرنا مکروہ ہے
0 comments:
Post a Comment