خلافت راشدہ کی مدّت
خلافت راشدہ تیس برس تک رہی جیسا کہ خود حضورپر نور صلی اللہ علیہ وسلم
کا فرمان مبارک تھا۔ یہ خلافت راشدہ امام حسن کے چھ مہینے پر ختم ہو گئی۔
پھر حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت، خلافت راشدہ
ہوئی اور آخر زمانہ میں حضرت سیدنا امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہوں گے جن
کی خلافت، خلافت راشدہ ہوگی۔
تابعین
حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت مرحومہ کے وہ مسلمان جو صحابہ
کرام کی صحبت میں رہے انھیں تابعین کہا جاتا ہے۔ اور وہ مسلمان جو ان
تابعین کی صحبت میں رہے وہ تبع تابعین کہلاتے ہیں۔ امت محمدیہ میں صحابہ
کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے بعد تمام امت سے تابعین افضل و بہتر ہیں اور
ان کے بعد تبع تابعین کا مرتبہ ہے۔
0 comments:
Post a Comment