فلپائن :کیلے پر باریک پِن کی مدد سے تصاویر بنانے کا منفرد فن
منیلا…این
جی ٹی…
فلپائن سے تعلق رکھنے والی ایک آرٹسٹ نے کیلوں کو ایک نیا روپ دے کر
ثا بت کر دیا ہے کہ کیلا صرف کھا نے کیلئے ہی نہیں بلکہ اس کا بطور آرٹ
میڈیم بھی استعما ل ممکن ہے۔ اس ماہرفنکارہ نے کیلو ں کے چھلکے پرباریک
سوئی کی مدد سے سوراخ کرتے ہوئے مختلف تصاویر تشکیل دی ہیں جو کچھ ہی دیر
میں براؤن رنگ میں تبدیل ہوکر نمایاں ہوجاتی ہیں۔ کیلے کی ساخت نر م ہو نے
کے با عث ان پر چہرے کے نقوش بنا نا ایک مشکل ترین مر حلہ ہے تاہم اس آرٹسٹ
نے کما ل مہارت کا مظاہر ہ کر تے ہو ئے ان کیلوں کو فن پا روں میں تبدیل
کر کے نا ممکن کو ممکن بنادیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment