Monday, 25 February 2013


امریکی شہری نے15سو گھڑیاں جمع کر کے منفرد میوزیم قائم کر دیا
نیویارک …این جی ٹی …
 امریکا میں ایک شخص نے15سوگھڑیاں جمع کر کے منفرد میوزیم قائم کر دیاہے۔ جیک شوف (Jack Schoff)نے نو سال قبل شوقیہ طور پر گھڑیاں جمع کر نی شروع کی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کا یہ شوق ،مشغلے کی صورت اختیار کر کے اس کی وجہ شہرت بن گیا۔ جیک شوف کے اس خزانے میں مختلف ادوار سے لے کر مو جودہ دور تک کی لاتعداد اقسام اور سائز کی گھڑیاں مو جود ہیں جنہیں اس نے اپنے گھر کی دیواروں پر لگا کر منفرد سجاوٹ کی ہو ئی ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی جیک شوف کی اس کاوش کو سہراتے ہو ئے اس کا نا م گھڑیوں کے سب سے بڑے خزانے کے مالک کے طور پر شامل کر لیا گیاہے۔

0 comments:

Post a Comment