Saturday, 16 February 2013

 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کے بارے میں دعا

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ ابوبکر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) پر رحم فرمائے اس نے اپنی بیٹی میرے نکاح میں دی اور مجھے دارالھجرہ لے کر آئے اور بلال (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کو بھی انہوں نے اپنے مال سے آزاد کرایا۔
اللہ تعالیٰ عمر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) پر رحم فرمائے یہ ہمیشہ حق بات کرتے ہیں اگرچہ وہ کڑوی ہو اسی لیے وہ اس حال میں ہیں کہ ان کا کوئی دوست نہیں۔
اللہ تعالیٰ عثمان (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) پر رحم فرمائے اس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) پر رحم فرمائے۔ اے اللہ یہ جہاں کہیں بھی ہو حق اس کے ساتھ رہے۔
(ترمذی‘ حاکم‘ طبرانی)

0 comments:

Post a Comment