Saturday, 16 February 2013

Reward for a Muslim to be sick

Posted by Unknown on 23:03 with No comments
           ایک مسلمان کے لیے بیمار ہونے پر اجر

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مسلمان نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ہمیں بتلائیے یہ بیماریاں جو ہمیں آتی ہیں ان کی وجہ سے ہمیں کیا اجر ملتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ گناہوں کا کفارہ ہیں۔ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا ’’اور وہ اسی مجلس میں موجود تھے‘‘۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! خواہ وہ بیماری تھوڑی سی ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا خواہ کانٹا ہی کیوں نہ چبھا ہو یا اس سے بھی کوئی چھوٹی چیز۔ (مسند احمد)٭
حضرت اُم العلاء رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کیلئے تشریف لائے جبکہ میں بیمار تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے ام العلاء! تمہیں خوش خبری ہو کہ مسلمان کی بیماری اس کے گناہوں کو ایسے ختم کردیتی ہے جیسے آگ لوہے اور چاندی کے کھوٹ کو۔ (ابوداؤد)٭
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ مومن مرد ہو یا مومن عورت‘ مسلمان مرد ہو یا مسلمان عورت‘ بیمار ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو اس بیماری کی وجہ سے جھاڑ دیتے ہیں۔ ایک دوسری روایت میں آتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی خطاؤں کو جھاڑ دیتے ہیں۔ (مسند احمد)

0 comments:

Post a Comment