گناہ اوراس کی اقسام
خدا اور رسول کی نافرمانی یعنی احکام شریعت پر عمل نہ کرنا گناہ اور
معصیت ہے۔ گناہ کرنے والا گناہگار یا عاصی کہلاتا ہے۔ گناہ آدمی کو خداسے
دور کرتا اور اسے ثواب سے محروم اور عذاب کا مستحق بناتا ہے، گناہ کی دو
قسمیں ہیں، صغیرہ اور کبیرہ۔
گناہ صغیرہ
گناہ صغیرہ وہ گناہ ہے جس پر شریعت میں کوئی وعید نہیں آئی یعنی اس کی کوئی خاص سزا بیان نہیں کی گئی ہے۔ آدمی کوئی نیکی، عبادت، صدقہ ، اطاعت والدین وغیرہ کرتا ہے تو اس کی برکت سے یہ گناہ زائل ہو جاتا ہے۔ جیسے حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو بندہ وضوئے کامل کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیتا ہے۔ غرض یہ گناہ بلا تو بہ بھی معاف ہو جاتا ہے۔ مگر شرط یہ ہے کہ اس پر اصرار نہ ہو کہ گناہ صغیرہ اصرار سے گناہ کبیرہ بن جاتا ہے اور بلا تو بہ کئے اس کی معافی نہیں ہوتی۔

0 comments:
Post a Comment