آج صبح 9 بجے تمام شہدا کی نماز جنازہ اور تدفین ہو گی،علامہ امین شہیدی
کوئٹہ…
جنرل
سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین علامہ امین شہیدی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس
کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی نماز جنازہ اور تدفین آج صبح
9بجے ادا کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ دھرناختم کرنے کے اعلان کے بعدبعض
نوجوانوں نے اعتراض کیا، جس کے بعد یہ تاثرپھیل گیاکہ شہداکے اہلخانہ نے
دھرناختم کرنے کا فیصلہ قبول نہیں کیا، یہ غلط ہے کہ شہداکے لواحقین نے
فیصلہ قبول نہیں کیا۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ جہاں شہداکے ورثاکھڑے
ہونگے وہاں ہم بھی کھڑے ہیں، اس پوری تحریک کوہم نے چلایاہے، جو لوگ اس
تحریک کارخ موڑناچاہتے ہیں انھیں اجازت نہیں دینگے۔ پریس کانفرنس کے دوران
سانحہ کوئٹہ کے لواحقین نے دھرناختم کرنے کااعلان کردیا۔ لواحقین کا کہنا
تھا کہ دھرنے ختم کرناعلماکی گزارش ہے اس لیے عمل ہوناچاہیے۔ علامہ امین
شہیدی کا کہنا تھا کہ سب ورثانے تدفین پررضامندی ظاہرکی ہے، اب پورے
پاکستان میں دھرنے ختم ہوجائیں گے، امن قائم کرناریاست کی ذمہ داری ہے،
اگرریاست اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرے گی توہم میدان میں نکلیں گے۔
0 comments:
Post a Comment