Tuesday, 26 February 2013


امریکی کمپنی نے شفاف اسکرین والا موبائل فون تیار کر لیا
تائپے … 
تائیوان میں ایک امریکی ٹیکنالوجی فرم نے شفاف ترین موبائل فون تیار کرلیا ہے جو ایک عام اسمارٹ فون کی طرح کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔صفر اعشاریہ 5انچ موٹی شیشے کی شفاف ترین اسکرین کے حامل اس موبائل فون کا آزمائشی ماڈل تیار کرنے میں ٹیکنالوجی فرم کو چھ سال کا عرصہ لگا۔4اعشاریہ3انچ بڑی اسکرین والے اس موبائل فون کا وزن آئی فون فائیو سے 25فیصد کم ہے جبکہ ایک طرف موجود ٹچ اسکرین سے وضع ہونے والی تصاویر کو دونوں اطراف سے باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔فی الحال آزمائشی طور پر ڈیزائن کیے گئے اس شفاف موبائل کو سال کے آخر تک مارکیٹوں میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا جس کی قیمت متوقع طور پر آئی فون سے کم رکھی جائیگی۔

1 comment: