Saturday, 16 February 2013

Type Of Bid'ah...

Posted by Unknown on 22:28 with No comments
بدعت
 بدعت اس نئی چیز کو کہتے ہیں جو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کے بعد دین میں نکلی ہو، پھر اس کی دو قسمیں ہیں، ایک بدعت ضلالت جس کو بدعت سیئہ بھی کہتے ہیں اور دوسری بدعت محمودہ جس کو بدعت حسنہ بھی کہتے ہیں۔

بدعت سیئہ
بدعت سیئہ وہ نو پید بات ہے جو کتاب (قرآن) اور سنت (حدیث) اور اجماع امت کے مخالف ہو یا یوں کہنا چاہیے کہ جو نو پید بات کسی ایسی چیز کے نیچے داخل ہو جس کی برائی شروع سے ثابت ہے تو وہ بری اور بدعت سیئہ ہے اور یہ مکروہ یا حرام ہے۔  

بدعت حسنہ
 جو ناپید بات یا نئی چیز کتاب اللہ اور حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اجماع امت کے مخالف نہ ہو وہ بدعت محمود یا بدعت حسنہ کہلاتی ہے یا یوں سمجھو کہ جو نئی بات کسی ایسی چیز کے نیچے داخل ہو جس کی خوبی شروع سے ثابت ہے۔ تو وہ اچھی بات اور بدعت حسنہ ہے اور بدعت مستحب بلکہ سنت و واجب تک ہوتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment