حضور صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم کی خواہش
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ
آپ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا ‘ اس ذات کی قسم جس
کے ہاتھ میں میری جان ہے ۔ اگر ان لوگوں کا خیال نہ ہوتا جو میرے ساتھ غزوہ
میں شریک نہ ہو سکنے کو برا جانتے ہیں مگر اسباب کی کمی کی وجہ سے وہ
شریک نہیں ہو سکتے اور کوئی ایسی چیز میرے پاس نہیں ہے جس پر انہیں سوار
کروں تو میں کبھی ( غزاوات میں شریک ہونے سے ) پیچھے نہ رہتا ۔ میری خواہش
ہے کہ اللہ کے راستے میں قتل کیا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں ‘ پھر قتل کیا
جاؤں ‘ پھر زندہ کیا جاؤں ‘ پھر قتل کیا جاؤں ‘ اور پھر زندہ کیا جاؤں اور
پھر مارا جاؤں
[ بخاری، جلد:9 ، كتاب التمنى:90 ، حدیث:332 ]
[ بخاری، جلد:9 ، كتاب التمنى:90 ، حدیث:332 ]
0 comments:
Post a Comment