Tuesday 26 March 2013

یہ بات تو ہمیں عرصے سے معلوم ہے کہ پی ٹی سی ایل برق رفتار براڈ بینڈ سروسز کے لیے جی پی او این پر ایف ٹی ٹی ایچ پیش کر رہا ہے، لیکن حال ہی میں مندرجہ بالا اشتہار وائرڈ پاکستان کے ایک صارف نے سینٹارس، اسلام آباد میں دیکھا، جو واضح انکشاف کرتا ہےکہ پی ٹی سی ایل ایف ٹی ٹی ایچ پر 100 ایم بی پی ایس براڈبینڈ انٹرنیٹ پیش کر رہا ہے۔ گو کہ پی ٹی سی ایل نے اشتہار سے انکار نہیں کیا لیکن کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر ایسی کسی سروس کا ذکر نہیں ہے۔
پی ٹی سی ایل نے 2009ء میں پہلے جی پی او این کے اجراء اور تیز رفتار براڈبینڈ کا اشارہ دیا تھا اور بعد ازاں ہمیں معلوم ہوا کہ کے ایچ ایل کمپنی کے لیے نیٹ ورک بنا رہا تھا۔ اب یہ مصدقہ اطلاع ہے کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے سرفہرست کارپوریٹ صارفین کو سروسز پیش کی گئی ہیں۔
پی ٹی سی ایل کی ایف ٹی ٹی ایچ اور ایف ٹی ٹی بی (فائبر ٹو ہوم اور فائبر ٹو دی بلڈنگ) سروسز صارفین کو 100 ایم بی پی ایس کے زبردست براڈ بینڈ انٹرنیٹ کا لطف اٹھانے کی سہولت دیتی ہیں۔
سروس اور تفصیلات کے بارے میں رابطہ کرنے پر پی ٹی سی ایل نے کہا کہ یہ زبردست اور انتہائی تيز رفتار براڈ بینڈ سروس (پاکستانی معیارات کے لحاظ سے) لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں منتخب صارفین کو پیش کی گئی ہے، جبکہ سروس کی قیمت صارفین کی ضروریات اور حالات پر منحصر ہے۔
پی ٹی سی ایل نے کہا کہ ایسی سروسز عمارات/آبادیاں بھی حاصل کر سکتی ہیں تاکہ اپنے مکینوں کو انٹرنیٹ پیش کر سکیں۔
جو 100 ایم بی پی ایس براڈبینڈ حاصل کرنے کے خواہاں ہیں وہ سروس کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے پی ٹی سی ایل کے کارپوریٹ سیلز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment