Tuesday 26 March 2013

کراچی… کراچی کے نشتر پارک میں مقامی ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام 16 واں سالانہ شادی میلہ منعقد ہوا، رنگا رنگ تقریب میں پہلے دلہنوں کا بناوٴ سنگھارکیاگیاجس کے بعد ملک بھر سے110 جوڑوں کو شادی کے بندھن میں باندھ دیاگیا۔ دلہنوں کو نہایت دلکش انداز میں بگھیوں میں بٹھاکرلایا گیا، دلہے توخوشی سے پھولے نہیں سمارہے تھے، انھوں نے رقص کرکے اپنی ہی شادی کا جشن منایا۔ تقریب میں سیاسی،سماجی اور تاجر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تمام جوڑوں کو بیڈ روم سیٹس، الیکٹرونکس کا ضرروی سامان،برتن اور دیگر اشیاء بھی تحفوں میں دی گئیں، تقریب میں دولہوں اوردلہنوں کے عزیز اقارب نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جس کے بعد رنگا رنگ موسیقی کی تقریب سے پوری فضا جھوم اٹھی۔

0 comments:

Post a Comment