Monday 25 March 2013

بگوٹا....بل فائٹنگ کولمبیا میں عوام کا پسندیدہ کھیل ہے کولمبیا میں بل فائٹنگ میلے میں بپھرے بیلوں کو لال کپڑا دکھانا مہنگا پڑ گیا۔ مشتعل بیلوں نے ٹکریں مار کر 2 کی جان لے لی اور 15 کو زخمی کردیا۔کولمبیا کے علاقے کیریبئن کوسٹ میں بل فائٹنگ میلے کے دوسرے روز مقابلے کے لیے رنگ میں اترنے والے بل فائٹرز کو بے قابو بیلوں نے ٹکریں ماریں اور سینگوں پر اٹھا اٹھا کر زمین پر پٹخا۔ بیلوں سے لڑائی میں ایک بل فائٹر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا اسپتال میں چل بسا۔ ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک شخص کے دل تک بیل کا سینگ گھس گیا تھا۔ جانوروں کی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج کے باوجود بل فائٹنگ کولمبیا میں عوام کا پسندیدہ کھیل ہے۔

0 comments:

Post a Comment