Monday 25 March 2013

لاہور....جنوبی افریقا سیریز کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی خراب رہی ،ٹیم میں بہت بہتری کی گنجائش ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سیریزمیں ہماری بیٹنگ لائن مشکلات کاشکاررہی جبکہ جنوبی افریقہ نے بہترکارکردگی کامظاہرہ کیا۔ سیرز خاصی مایوس کن رہی، ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز ہم ہار گئے،ہار کی وجہ ٹیم میں اختلافات نہیں، ہم نے غیرذمے دارانہ شاٹ کھیلے۔ مصباح الحق نے کہا کہ پچ بھی بیٹنگ کے لئے سازگارنہیں تھی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ میرے اور محمد حفیظ کے درمیان کوئی تنازع نہیں ہے اور قومی ٹیم کی ہار کی وجہ ٹیم میں اختلافات نہیں۔

0 comments:

Post a Comment