Tuesday, 12 March 2013

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ایک روزہ ایچ آر کانفرنس کا انعقاد کیا جسے ایچ آر کونکلیو 2013ء کا نام دیا گیا۔ پی ٹی سی ایل میں ٹیلنٹ مینجمنٹ اینڈ لرننگ کی یہ تقریب ایچ آر کی اسٹریٹجک کایا پلٹ کے بجائے “ایچ آر صلاحیتوں کو کھولنے” کے لیے ہاتھ ملانے پر تھی۔
کانفرنس نے پی ٹی سی ایل میں ایچ آر کمیونٹی کے نمائندگی کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم کا کام کیا تاکہ گزشتہ سال کی کامیابیوں کا خلاصہ بیان اور ایچ آر کے مستقبل کے بارے میں منصوبہ بنایا جائے۔
کانفرنس کی قیادت پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ (SEVP) ایچ آر سید مظہر حسین نے کی اور پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ (SEVP) فنانس محمد نعمت اللہ؛ پی ٹی سی ایل سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ (SEVP) پروکیورمنٹ اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ جمال حسین السویدی؛ پی ٹی سی ایل ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ (EVP)ایچ آر سروسز عبد الستار نعیم؛ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ (EVP) ٹیلنٹ مینجمنٹ اینڈ لرننگ شہزاد صفدر خان اور پی ٹی سی ایل ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ (EVP)لیڈرشپ اینڈ آرگنائزیشنل ڈیولپمنٹ نوشاد ایچ جاوید اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔
کانفرنس کے دوران ایچ آر عہدیداران نے سال 2013ء میں پی ٹی سی ایل کے ہیڈکوارٹر اور علاقائی دفاتر کی جانب سے تجویز کردہ توجہ کے شعبے پیش کیے تاکہ ایچ آر ڈپارٹمنٹ کے اہداف اور مقاصد کو ادارے کے وژن اور مشن کے مطابق کیا جا سکے۔ اس موقع پر تحریک پیدا کرنے اور ٹیم ورک کی اقدار کو قائم کرنے کے لیے انٹرایکٹو ٹیم بیسڈ سرگرمیاں بھی کی گئیں۔
کانفرنس کے بعد سید مظہر حسین نے پی ٹی سی ایل اکیڈمی میں نو تعمیر شدہ کیفے ٹیریا کا افتتاح بھی کیا۔ ایچ آر کونکلیو 2013ء کے کامیاب نفاذ اور انتظام کا جشن منانے کے لیے ایک کارپوریٹ عشائیہ اور محفل موسیقی بھی منعقد کی گئی۔

0 comments:

Post a Comment