پاکستانی ہاکی پلیئرز کا ایک منٹ میں 43 پاسز ، گنیز بک میں نام درج
لاہور…
پنجاب
یوتھ فیسٹیول کے زیراہتمام پاکستان کے ہاکی کھلاڑیوں نے ایک منٹ میں 43
پاسز کا عالمی ریکارڈ قائم کر کے گینز بک آف ورلڈریکارڈ میں نام شامل کرا
لیا ،ہاکی پاسز کے ورلڈ ریکارڈ کے لیے یہ مقابلے لاہور کے نیشنل ہاکی
اسٹیڈیم میں منعقد کیے گئے،مقابلے میں 11 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،ورلڈ ریکارڈ
بنانے کی پہلی دو کوششیں بارآور ثابت نہ ہوسکیں تاہم تیسری کوشش کامیاب
رہی ، زیادہ سے زیادہ ہاکی پاسز کے مقابلے عالمی سطح پر پہلی بار منعقد
کرائے جا رہے ہیں ،گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے کارلوس ماٹینز کا
کہنا ہے کہ ورلڈ ریکارڈ کے لیے ایک منٹ میں کم از کم 30ہاکی پاسز مقرر کیے
گئے تھے ، تاہم پاکستانی کھلاڑی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43
پاسز دینے میں کامیاب رہے۔
0 comments:
Post a Comment