Thursday, 21 March 2013


ڈربن…چوتھے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے235رنز کا ہدف دیا ہے۔ڈربن کے کنگز میڈ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا کو ابتدا ہی میں اس وقت دھچکا لگا جب محمد عرفان نیسنسنی خیز پہلے اوور کی پہلی دو گیندوں پر ہاشم آملہ اور انگرام کو پویلین واپس بھیج دیا۔34 کے مجموعی اسکور پر گریم اسمتھ 12 رنز بناکر جنید خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ فرحان بہاردین صرف ایک رن بناکر وکٹ کے پیچھے کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے،یہ وکٹ بھی جنید خان کے حصے میں آئی۔ اس کے بعد ڈی ویلیرزاور ملر نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 115 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کسی حد تک بہتر بنادی، جب ٹیم کا اسکور 153 ہوا تو ملر 67 رنز بناکر سعید اجمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ڈی ویلیئرز75 رنز بناکر سعید اجمل کا شکار بنے۔ سعید اجمل کی گیند پر محمد عرفان نے باؤنڈری لائن پر شاندار کیچ لے کر مک لارین کو پویلین کی راہ دکھائی۔کلین ویلٹ 18 رنز بناکر محمد عرفان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔اسٹین کو جنید خان نے 9 رنز پر کلین بولڈ کیا۔اس طرح جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر234 رنز بناسکی۔محمد عرفان، جنید خان اور سعید اجمل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے ۔ سیریز کا پانچواں اورآخری میچ 24 مارچ کو بینونی میں کھیلاجائے گا۔

0 comments:

Post a Comment