Tuesday 26 March 2013

نیوجرسی....نیوجرسی میں ایک اسٹور کے مالک پیڈروکوئیزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پاور بال لاٹری کے تحت 338 ملین ڈالر جیت لیے ہیں۔ حکام کے مطابق 44 برس کے پیڈرو کو ملنے والی لاٹری کی رقم پاور بال کی تاریخ کی چوتھی بڑی رقم ہے۔پیڈرو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اس نے فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ جیتی ہوئی رقم سے کیا کرے گا اورآئندہ زندگی کس اسٹائل میں بسرکرے گا تاہم اس نے مالی بدحالی کا شکار اپنی کمیونٹی کی مدد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس رقم میں سے 10ہزار ڈالر اس دکان دار کو بھی ملیں گے جہاں سے اس نے یہ ٹکٹ خریدا تھا۔

0 comments:

Post a Comment