Sunday, 17 March 2013

سیمسنگ، اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بہت محنت کر رہا ہے کہ عظیم سافٹ ویئر، فون کے پلاسٹک کی رگوں میں گردش کرتا رہے۔

سیمسنگ پورٹ فولیو منصوبہ بندی کے نائب صدر، نک ڈکارلو (
Nick DiCarlo) نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہر وہ چیز جو ہارڈ ویئر سے متعلق نہیں ہے اس کے دوسرے اہم ماڈل میں بھی نظر آئے گی۔

دوسری چیز جو ہم کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ جو چیز ہارڈویئر پر منحصر نہیں ہے جیسا کہ انفراریڈ،ہم ضرور تمام ڈیوائسز پر لے کے آئیں گے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام بڑے سافٹ ویئر ایس ہیلتھ، ایس وائس اور نئے کیمرے کے اضافے سمیت ایس گیلیکسی III میں بھی دستیاب ہوں گے۔ یہ ایک بڑی کوشش ہے جس سے فون کی فروخت اچھی ہوتی ہے اور کسٹمرز یہ محسوس نہیں کرتے کہ انہیں دھوکا دیا جا رہا ہے اور عمل کے دوران انہیں اکیلا چھوڑ دیا گیا۔

اگرچہ یہ تھوڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ DiCarlo نے سوفٹ ویئر پیکج کی آمد کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا لیکن ابھی ان کی آمد کی توقع نہ رکھیئے کیونکہ کوریا کے مینوفیکچرر مطالبات کو پورا کرنے اور اس کے نئے فلیگ شپ، ایس گیلیکسی 4 کی تشہیر کے لیے بہت مصروف ہے۔

0 comments:

Post a Comment