شکیب جلالی
اردو شاعر۔ اصل نام۔ سید حسن رضوی۔ یکم اکتوبر 1934ء کو اتر پردیش کے علی
گڑھ کے ایک قصبے سیدانہ جلال میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے اپنے شعور کی آنکھیں
بدایوں میں کھولیں جہاں ان کے والد ملازمت کے سلسلے میں تعینات تھے۔ لیکن
والدہ کی حادثاتی موت نے سید حسن رضوی کے ذہن پر کچھ ایسا اثر ڈالا کہ وہ
شکیب جلالی بن گئے۔
انہوں نے 15 یا 16 سال کی عمر میں شاعر ی شروع کر دی
اور شاعری بھی ایسی جو لو دیتی تھی جس میں آتش کدے کی تپش تھی۔
شکیب جلالی
پہلے راولپنڈی اور پھر لاہور آ گئے یہاں سے انہوں نے ایک رسالہ ” جاوید “
نکالا۔ لیکن چند شماروں کے بعد ہی یہ رسالہ بند ہو گیا۔ پھر ”مغربی
پاکستان“ نام کے سرکاری رسالے سے وابستہ ہوئے۔
مغربی پاکستان چھوڑ کر کسی
اور اخبار سے وابستہ ہو گئے۔
تعلقاتِ عامہ کے محکمے میں بھی انہیں ایک ذمہ دارانہ ملازمت مل گئی۔ لیکن
وہ ان سب چیزوں سے مطمئن نہیں تھے۔
ان کی شاعری ویسے ہی شعلہ فشانی کرتی
رہی اور پھر احساسات کی اس تپش کے آگے انہوں نے سپر ڈال دی اور محض 32 سال
کی عمر میں سرگودھا اسٹیشن کے پاس ایک ریل کے سامنے کود کر خودکشی کر لی
اور اس طرح شعلوں سے لہلہاتے ہوئے ایک شاعر کا خاتمہ ہو گیا۔
0 comments:
Post a Comment