Saturday, 30 March 2013

اسلام آباد....چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے 54 سابق ارکان پارلیمنٹ کی جعلی ڈگریوں سے متعلق خبروں کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے،سپریم کورٹ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو یکم اپریل کو نوٹس جاری کر دیاہے،جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو ہوگی، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کرے گا۔ ہائرایجوکیشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 54 سابق ارکان پارلےمنٹ کی ڈگریاں جعلی تھیں۔ایچ ای سی رپورٹ کے مطابق 189 ارکان پارلےمنٹ نے اپنی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرائی جبکہ 19 ارکان پارلےمنٹ کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیسز ماتحت عدالتوں میں چل رہے ہیں۔چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن اور ایچ ای سی سے متعلق رپورٹ طلب، سماعت پیر کو ہوگی۔

0 comments:

Post a Comment