Saturday, 30 March 2013

اسلام آباد....کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے الیکشن کمیشن کو 7 ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی وصولی کی توقع ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی شام 4بجے تک وصول کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن حکام کو توقع ہے کہ آخری روز 7 ہزار سے زائد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے،الیکشن کمیشن نے امیدواروں پر واضح کردیا ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئیں تو جلوس ساتھ نہ لائیں اور نہ ہی اسلحہ کی نمائش کی جائے،ریٹرننگ افسران کو بھی کہہ دیا گیا ہے کہ جو اسلحہ کی نمائش کرے اس کے کاغذات مسترد کر دیے جائیں،الیکشن کمیشن کو جوں جوں کاغذات نامزدگی موصول ہورہے ہیں ان کی تفصیلات نیب،ایف بی آر اسٹیٹ بینک اور نادرا کو جانچ پڑتال کے لیے بھیجی جارہی ہیں،تاہم جانچ پڑتال کا باقاعدہ آغاز یکم اپریل سے ہوگا جو 7روز جاری رہے گا اور کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کا حتمی فیصلہ بھی ریٹرننگ افسران ہی کریں گے۔ کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 8 سے 10 اپریل تک کی جا سکیں۔ الیکشن کمیشن نے واپڈا، پی ٹی سی ایل ، این ٹی سی اورمحکمہ گیس کو خط بھی لکھ دیے ہیں کہ نادہندگان کی فہرست 48 گھنٹوں میں فراہم کی جائے تا کہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی اسکروٹنی کی جا سکے ،پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختون خوا ہاو ¿سز سے بھی تمام نادہندگان کی فہرست مانگی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

0 comments:

Post a Comment