Wednesday, 13 March 2013


امریکا میں مگرمچھ کی مصنوعی دم لگا دی گئی
ایری زونا… 
امریکا میں آٹھ سال تک بغیر دْم کے رہنے والے ایک مگر مچھ کے مصنوعی دْم لگادی گئی۔ایری زونا کے ایک پارک میں رہنے والے مگر مچھ کی عمر گیارہ سال ہے،اسے مسٹراسٹب کے نام سے پکارا جاتا ہے۔وہ جب 3 برس کاتھا تو اس کی دْم کسی نے چبا لی تھی۔ دْم لگنے کے بعد نہ صرف ان کی خوبصورتی بحال ہوگئی ہے بلکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دْم کے بغیر وہ صرف 20سال تک زندہ رھ سکتا تھا ،لیکن اب وہ مزید 60 برس زندہ رہ سکے گا۔ مصنوعی دْم کی تیاری میں تین ماہ کا عرصہ لگا اور اس پر 6ہزاڈالر لاگت آئی ۔

0 comments:

Post a Comment