Thursday, 7 March 2013

Arusy Dress is Not For Wear, Just Eat It.

Posted by Unknown on 06:12 with No comments

عروسی جوڑا جو پہننے کیلئے نہیں کھانے کے لئے ہے
لندن…
 برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنی 6سالہ بیٹی کی ڈرائنگ سے متاثر ہو کر ایسا انوکھاکیک تیار کیا جوعروسی جوڑے کی شکل کا ہے۔ڈونانامی خاتون نے اپنی بیٹی ہانا کی مدد سے 6فٹ اونچا کیک تیار کر کے دیکھنے والوں کوحیران کر دیا ہے جسے بیک وقت دو ہزار افراد مزے لیکر کھا سکتے ہیں۔ایک ہفتے کی محنت کے بعد تیار کیا جانے والا یہ مزیدار کیک 17تہوں پر مشتمل ہے جبکہ اسے بنانےمیں
 224انڈے، 28پونڈآٹا، 28 پونڈمکھن، 7 پونڈرس بیری جام اور49 پونڈ چینی پیسٹ آئسنگ کیلئے استعمال ہوئے ہیں۔ برائیڈل جوڑے کی شکل کے اس مزیدارکیک کی دلکشی بڑھانے کیلئے ڈونا اور اسکی بیٹی نے اسے شوگر پیسٹ سے بنے سینکڑوں میٹھے میٹھے موتیوں سے بھی سجایا ہے جسکی قیمت 6ہزار پونڈ ہے۔

0 comments:

Post a Comment