سیب کلینڈر ،سیب بھی کھلائے ،تاریخ بھی بتائے
فرینکفرٹ
…
"روزانہ ایک سیب کھا ئیں اور ڈاکٹر سے دور رہیں"کے مقولے پر عمل کرتے
ہوئے جر منی میں ایک منفرد سیبوں پر مشتمل ٹیوب کلینڈر تیارکیا گیا ہے۔ اس
ٹیوب کلینڈر میں ایک مہینے کے دنوں کے برابر اصلی سیب رکھے گئے ہیں،جس میں
سے روزانہ ایک سیب نکا لنے کے بعد اس کے پیچھے لکھی تا ریخ واضح ہو جا تی
ہے۔اس انوکھے کلینڈر کے باعث تاریخ جاننے کے سا تھ ساتھ روزانہ ایک سیب
کھانے کا عمل بھی لازمی ہو گیا ہے۔ اس کلینڈر کی خاص با ت یہ بھی ہے کہ
ایک مہینہ ختم ہونے کے بعد جب کلینڈر کی ٹیوب سیبوں سے خا لی ہو جائے تو
اسے نئے مہینے کے دنوں کے لحاظ سے دوبا رہ تازہ سیبوں سے بھر کر دیوار پر
بآسانی لٹکایا جا سکتا ہے ۔

0 comments:
Post a Comment