Thursday, 14 March 2013


بلوچستان: رئیسانی حکومت کی بحالی کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا
کوئٹہ…
 بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے کو چوبیس گھنٹے گزر گئے،بظاہر رئیسانی حکومت بھی بحال ہوچکی،لیکن کسی قسم کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا۔ سانحہ علمدار ٹاوٴن کے بعد تیرہ جنوری کو بلوچستان میں دو ماہ کے لیے گورنر راج نافذ کیا گیا تھا،جس کی مدت گزشتہ رات ختم ہوگئی اور بظاہر اسلم رئیسانی کی قیادت میں مخلوط حکومت بھی بحال ہوگئی ہے،لیکن 24 گھنٹوں بعد بھی نہ تو گورنر راج کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاسکا اور نہ ہی صوبائی حکومت کہیں نظر آرہی ہے،جس کے بعد صوبے میں بے یقینی کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment