Thursday, 14 March 2013


موجودہ حکومت کا اپنی مدت پوری کرنا اہم سنگ میل ہو گا: صدر زرداری
اسلام آباد…
 صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کااپنی مدت پوری کرنااورجمہوری اندازمیں انتقال اقتداراہم سنگ میل ہوگا۔ یہ بات انھوں نے ایوان صدر میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزراء اور پیپلز پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں دیے گئے عشایے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کو متعدد چیلنجز کا سامنا رہا جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، اقتصادی امور، قدرتی آفات، توانائی کا بحران اور دیگر شامل تھے۔ صدر آصف زردار ی نے کہاکہ موجودہ حکومت اور قیادت کی بالغ نظری کے باعث مفاہمتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام سیاسی قوتوں کو اہم قومی امور پر متحد کیا۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف زرداری نے اراکین کے جمہوریت کو مضبوط کرنے اور مفاہمتی پالیسی کے فروغ کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔

0 comments:

Post a Comment