خیبر پختونخوا: حکومت اور اپوزیشن نگراں وزیر اعلیٰ کا اعلان آج کریں گے
پشاور…
خیبر
پختونخوا میں نگراں سیٹ اپ کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے
ہو گیا ہے اور آج اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی اور اپوزیشن
لیڈر اکرم درانی کی پریس کانفرس میں نگراں وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان
متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں نگراں سیٹ اپ کے لیے وزیر
اعلیٰ امیر حیدر ہوتی اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان مشاورت کے کئی
دور ہوئے جس میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنما نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر متفق ہوگئے ہیں۔ اس
سلسلے میں آج وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد
میں دن گیارہ بجے اہم پریس کانفرس کریں گے جس میں نگراں وزیر اعلیٰ کااعلان
متوقع ہے۔
0 comments:
Post a Comment