Tuesday 26 March 2013

بیجنگ: کیا ہوائی آلودگی کا سبب صنعتی کارخانے یا ایندھن کا زیادہ استعمال ہے؟ نہیں بلکہ اصل مجرم تو چینی عوام ہیں۔
یہ دلچسپ انکشاف ہال ہی میں سامنے آیا ہے۔ جس کے مطابق چینی عوام اپنے کھانوں کے لیے 80 ارب چوپ اسٹکس کا استعمال کرتے ہیں۔ جس کے لیے درختوں کی اتنی کٹائی ہوتی ہے کہ جنگلات کے جنگلات صاف ہو جاتے ہیں۔
ہم سب جانتے ہیں کہ آلودگی کی روک تھام کے لیے سب سے زیادہ درخت شہہ رگ کی حیثیت رکھتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اب چینی ماحولیاتی گروپس نے عوام سے چوپ اسٹکس چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ انکا کہنا ہے کہ ملکی جنگلات تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔
گروپس کے مطابق چوپ اسٹکس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سالانہ 2 کروڑ درختوں کی ضرورت ہے۔ اور انکی کٹائی کا نتیجہ بیجنگ میں آلودگی کی بلند شرح سے لگایا جا سکتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment