Tuesday 26 March 2013

واشنگٹن …این جی ٹی …مسیحی برادی کے ایسٹر تہوارمیں چند روز باقی رہ گئے ہیں اور اس تہوار کومنانے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اسی حوالے سے امریکی صدر باراک اوباما کا پالتو کتا Bo) (بوبھی وائٹ ہاؤس کے گارڈن میں ایسٹر ایگ (Easter Egg) کی تلاش میں مصروف ہو گیا ہے۔ بو کو خصوصی طور پریکم اپریل کے دن وائٹ ہاؤس میں منعقد کیے جانے والی 135ویں سالانہ& Roll Egg Hunt کے مقابلے کی تیاری کر وائی گئی۔ اوباما فیملی کے لاڈلے بو نے گارڈن میں چھپائے گئے رنگ برنگے فائبر گلاس سے تیار کیے گئے دیدہ زیب انڈے کامیابی سے تلاش کیے جن پر صدر اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل کی دستخط کی مہریں بھی چھپی ہو ئی تھی۔

0 comments:

Post a Comment