Saturday 30 March 2013

میامی....ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز نے ماریا شیراپووا کو ہرا کر چھٹی بار میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔سرینا ولیمز نے چھٹی بار میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا ہے۔فائنل کے ابتدائی لمحات میں سرینا مشکلات کا شکار نظر آئیں لیکن انہوں نے جلد ہی اپنی گرفت مضبوط کی اور روایتی حریف شیرا پووا کو 3سیٹ کے مقابلے کے بعد ہرا دیا۔ اسکور چار چھے، چھے تین، چھے صفر رہا۔ اس طرح سرینا نے مسلسل چھٹی بات شیراپووا کو شکست دی اور 6 بار میامی اوپن جیتنے والی چوتھی ٹینس اسٹاربن گئیں۔

0 comments:

Post a Comment