Saturday 30 March 2013

ایڈنبرگ....اسکاٹ لینڈ کی ایک طبی تحقیق میں ماہرین نے یہ بات ثابت کی ہے کہ روزانہ چاکلیٹ کا استعمال فالج سے بچاﺅ کےلئے نہایت مفید ہے۔گلاسکو یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ صرف ایک چاکلیٹ کا استعمال بھی دماغ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے جس سے فالج کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ماضی میں کی گئی بے شمار ریسرچز میں ماہرین نے بتایا ہے کہ مناسب مقدار میں چاکلیٹ کا استعمال فائدہ مند ہے لیکن یہ بات حالیہ ہونے والی تحقیق میں سامنے آئی ہے کہ چاکلیٹ انسانی جسم میں خون کی رگوں میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کو نارمل کرتے ہوئے خون کی روانی بہتر بناتی ہے۔محقق ڈاکٹر میتھیو نے واضح کیا ہے کہ چاکلیٹ ناصرف خون کی رگوں میں موجود سختی کو ختم کرتی ہے بلکہ دماغ تک جانے والی شریانوں میں خون کی روانی کو تیزکرتی ہے جس سے دماغ کے خلیات پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اورفالج کا خطرہ انتہائی کم ہو جاتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment