Tuesday 26 March 2013

نیویارک …این جی ٹی …قدرتی اور پر سکون ماحول میںآ رام کرنے کیلئے آپ نے کئی دلکش مقامات کی سیر کی ہو گی لیکن امریکا میں ایسی منفرد آرام گاہ تیار کی گئی ہے، جسے پر ندوں کے گھونسلوں سے متاثر ہو کربنایا گیاہے۔ Jaysonنامی ایک امریکی آرٹسٹ نے سمندر کے کنارے درختوں پربا نس کے ڈنڈوں کی مدد سے انوکھے گھونسلے بنائے ہیں جہاں آنے والے افراد پر ندوں کی طرح اڑ کر تو نہیں لیکن لکڑی کی سیڑھی سے چڑھ کر ان دیوہیکل گھونسلوں میںآ رام ضرورکر سکتے ہیں۔اگر آپ اس دلکش اور قدرتی ماحول میں ایک ایسا ہی گھونسلا بنوانا چاہتے ہیں توکچھ زیادہ مشکل نہیں بس اس کیلئے 4ہزارسے 20ہزار ڈالر کی رقم درکار ہو گی اور یہ گھونسلا آپ کی ملکیت بن سکتاہے۔

0 comments:

Post a Comment