Tuesday, 19 March 2013


یوفون نے آج 1965 کی جنگ کے ہیرو اور مٹی کے سب سے زیادہ شاندار بیٹے، ایئر کموڈور (ر) محمد محمود عالم، جو آج ہمارے ساتھ نہیں، کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
کل محمد محمود عالم کا ایک لمبی بیماری کے بعد انتقال ہو گیا۔ پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ترجمان کی طرف سے اس بات کی تصدیق موصول ہوئی ہے۔ وہ 78 سال کے تھے۔
بھارت کے ساتھ 1965 کی جنگ کے دوران، سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے 6 ستمبر کو دو دشمن جہازوں کو مار گرایا اور تین جہازوں کو شدید نقصان پہنچایا۔
ستمبر 7 کا دن تھا جب انہوں نے پانچ بھارتی ہاکر ہنٹر فائٹر ہوائی جہازوں کو 60 سیکنڈ سے کم وقت میں شوٹ کر کے فضائی جنگ میں تاریخ رقم کی۔
مسٹر عالم کو دو بار ان کی بہادری پر ستارۂ جرأت سے نوازا گیا اور پاکستان کی حکومت نے ان کے بعد لاہور،گلبرگ میں ان کے نام سے ایک روڈ تعمیر کیا۔

0 comments:

Post a Comment