Tuesday 26 March 2013

اسٹاک ہوم …این جی ٹی …سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ بچپن میں ورزش کرنے والے بچے بڑھاپے میں ہڈیوں کے ٹوٹنے سے کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔6سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق کے مطابق کم عمری میں ایکسرسائز اور روزانہ ورزش جسمانی پھرتی میں اضا فہ کرنے کے ساتھ ساتھ وزن بھی ایک حدسے آگے نہیں بڑھنے دیتی ۔ورزش کے یہ اثرات تا عمر قائم رہتے ہیں جو وقت گزرنے کیساتھ ساتھ ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہوئے انہیں فریکچر ہونے سے بچاتے ہیں ۔تحقیقاتی مطالعے کے دوران 808بچوں کا بغورجائزہ لیا گیاجس سے سامنے آیاکہ روزانہ 40منٹ ایکسر سائز کرنے والے بچے ایسے دیگر بچوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور توانا پائے گئے جو سستی،بلاضرورت کھانے اور آرام کرتے ہوئے دن گزارتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment