
بین الاقوامی یوم خواتین ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے تاکہ عورتوں کی
اقتصادی، سیاسی اور سماجی کامیابیوں کا جشن منایا جا سکے۔ اس سال بھی یہ
دن دنیا بھر میں ہر شعبہ زندگی میں شاندار کارنامے انجام دینے والی خواتین
کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا گیا جنہوں نے مردوں کے شانہ بشانہ ہو
کر اس دنیا کو ایک بہتر مقام بنانے کے لیے کام کیا۔
پاکستان میں خواتین کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ ٹیلی کام کے معروف
ادارے زونگ کی پروڈکٹ فلٹر (Flutter) نے اپنا پہلا عالمی یوم خواتین منایا
جس میں اس نے مختلف مارننگ شوز میں اپنی متاثر کن داستانیں بیان کرنے کے
لیے پاکستان کی باہمت ترین خواتین کو مدعو کیا؛ زونگ نے اپنی خواتین
ملازمین کی وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس موقع کو مقدم جانا۔
اس موقع پر سی ایم پاک زونگ میں کام کرنے کی والی خواتین کی کوششوں کو
تسلیم کرنے کے لیے متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں؛ ان خواتین نے اپنی
وابستگی اور جوش و خروش سے ادارے کی خوبیوں میں اضافہ کیا۔ اپنی سخت محنت،
سرگرمی اور ذمہ داری کے باعث ان خواتین کا شکریہ ادا کیا گیا۔
لائق ستائش مہارتوں اور اور نہ صرف ادارے بلکہ اپنی ذاتی زندگیوں میں بھی مثبت تبدیلی لانے پر ان کی تعریف و توصیف کی گئی۔
اس موقع پر خصوصی دن کے حوالے سے کیک کاٹنے کی ایک تقریب کا بھی انعقاد
کیا گیا۔ زونگ کے سی ای او جناب فان ین جن نے بھی ادارے کی تمام خواتین
ملازمین کے ساتھ اس میں شرکت کی۔
اس دن کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “چین کی
مشہور کہاوت ہے کہ عورت نے نصف آسمان اٹھا رکھا ہے اور یہ ہر لحاظ سے ایک
درست بات ہے۔ عورتیں معاشرے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں؛ وہ بچوں کو
پالتی ہیں اور یوں قوم کے مستقبل کو پروان چڑھاتی ہیں۔ ہم نے جانا کہ یہ اس
اہم طبقے کو بھی کسی کی زندگی کو بنانے کے لیے پسند اور کام کی آزاد ہونی
چاہیے ۔ اور جن کو اپنے بل بوتے پر یہ موقع ملا، ان کے اہل خانہ اور معاشرے
کی بہتری کے لیے؛ انہیں تسلیم کیے جانے کی ضرورت ہے۔ زونگ میں ہم باصلاحیت
خواتین ملازمین کی قدر کرتے ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ ان کی صلاحیتیں فرق
پیدا کر سکتی ہیں۔”
کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد دامن کوہ میں مونل ریسٹورینٹ میں زونگ کی
خواتین ملازمین کے لیے ایک خصوصی عشائیہ دیا گیا۔ ملک میں سب سے تیزی سے
بڑھنے والا نیٹ ورک زونگ سمجھ رہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی
نمائندگی کی کم ہے اور ماضی میں مختلف شعبوں میں پاکستانی خواتین کی حوصلہ
افزائی کی گئی۔ ٹیلی کام کے ایک عظیم ادارے نے بھی ایتھلیٹ رابعہ عاشق کو
سپورٹ کیا جنہوں نے لندن اولمپکس 2012ء میں 800 میٹر دوڑ میں حصہ لیا۔
0 comments:
Post a Comment