Monday 25 March 2013

ٹیکساس....سانپوں کے بارے میں سنتے ہی انسان پر خوف طاری ہو جاتا ہے اور ایسے میں اگر کوئی سانپ آپ کے گھر میں گھس آئے توآپ کیا کریں گے؟امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون اپنے گھر کے عقبی حصے میں صفائی کر رہی تھیں کہ اچانک جھاڑیوں میں چھپا بیٹھا ایک سانپ دیکھ کر گھبرا گئیں۔ سانپ نے خاتون کو اس قدر حواس باختہ کر دیا کہ ُاس نے پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ سانپ نے پودوں اور جھاڑیوں میں پناہ لینی چاہی تواسی کشمکش میں آگ جھاڑیوں میں بھی لگ گئی اور پھیلتے ہوئے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ادارے نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے گھر میں لگی آگ بجھائی جبکہ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

0 comments:

Post a Comment