Monday 25 March 2013

برلن....این جی ٹی....مسیحی برادی کے ایسٹر تہوار کی آمدآمد ہے اور اسی سلسلے میں اس سالانہ تہوار کومنانے کےلئے تیاریاں بھی زورو شور سے کی جارہی ہیں۔ دنیا بھر کی طرح جرمنی کے باشندے بھی انتہائی نفاست اور باریکی سے انڈوں پر دلکش نقش و نگار تخلیق کرتے ہوئے ہر سال آرٹ کے ایسے نمونے تیار کرتے ہیں جن کی دلکشی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ اس سال بھی جرمنی میں ایسٹر تہوار کےلئے فائبر گلاس سے ہزاروں کی تعداد میں منفرد اور رنگین انڈے تیار کر کے فروخت کےلئے پیش کر دئیے گئے ہیں۔ ایسٹر تہوار کے موقع پر ہاتھوں سے پینٹ کئے جانے والے ان انڈوں کو خوش بختی کا باعث سمجھا جاتا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment